Live Updates

پیپلز پارٹی کے سابق وزیر مملکت صمصام بخاری کی تحریک انصاف میں شمولیت، پیپلز پارٹی پنجاب کا اجلاس طلب

muhammad ali محمد علی بدھ 1 جولائی 2015 21:55

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1 جولائی 2015 ء) پیپلز پارٹی کے سابق وزیر مملکت صمصام بخاری کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد پیپلز پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاوَس میں پیپلز پارٹی پنجاب کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس پیپلز پارٹی کے سابق وزیر مملکت صمصام بخاری کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کو طلب کیا گیا ہے جن سے پیپلز پارٹی پنجاب کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وضاحت طلب کی جائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات