وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خزانہ کے درمیان بیجنگ میں ملاقات

بدھ 1 جولائی 2015 21:57

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خزانہ کے درمیان ملاقات چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوئی۔ ایشیئن انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کرنے والے اومان کے وفد کے سربراہ نے بھی وزیر خزانہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایشیئن انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے مستقبل میں کام، بینک کے صدر کے انتخاب اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار ایشیئن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے چین کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے ترکی، سری لنکا، جارجیا، آذربائیجان اور برونائی کے وزرائے خزانہ اور وفود کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایشیئن انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخاب کیا جائے گا جن میں 9 ڈائریکٹرز علاقائی ممالک سے جبکہ تین ڈائریکٹرز غیر علاقائی ممالک منتخب کریں گے۔

یہ بورڈ آف ڈائریکٹرز 12 ارکان پر مشتمل ہو گا، تمام رکن ممالک اپنے نمائندہ ڈائریکٹرز کے انتخاب کے لئے حلقے تشکیل دیں گے۔ ایشیئن انفراسٹرکچر بینک کا مجاز سرمایہ ایک سو ارب ڈالر ہے جو خطے کے ممالک کی انفراسٹرکچر فنانسنگ کی ضروریات پوری کرے گا۔

متعلقہ عنوان :