Live Updates

تحریک انصاف نے فیاض الحسن چوہان کو حلقہ این اے 56 کیلئے پارٹی کا آرگنائزر مقررکردیا

بدھ 1 جولائی 2015 21:59

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے چیئرمین تحریک انصاف سے مشاورت کے بعد فیاض الحسن چوہان کو راولپنڈی کے حلقہ NA-56 میں تحریک انصاف کا آرگنائزر مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کی تقرری کا فیصلہ راولپنڈی شہر کی تنظیم نو کی حکمت عملی کی رو سے کیا گیا جس میں راولپنڈی شہر سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 کی ذمہ داری زاہد حسین کاظمی جبکہ این اے 55کی ذمہ داری راجہ راشد حفیظ کو سونپی گئی ہے۔ چوہدری عدنان کو این اے 56کا ڈپٹی آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :