20ملین روپے کی منظوری سے پی کے11میں بجلی کے مسائل حل ہو جائیں گے۔اشتیاق ارمڑ

بدھ 1 جولائی 2015 22:00

پشاور۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ماحولیات و جنگلات اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ پی کے - 11 کے لئے توانائی کے شعبہ میں 20 ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے جس سے مذکورہ حلقہ میں لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج جیسے مسائل سے عوام کو چھٹکارا ملے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اپنے دفتر پشاور میں پی کے 11 کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ پی کے۔

11 میں قلیل عرصہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیاہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کولوڈشیڈنگ جیسی مشکلات سے نکالنے کے لئے اپنے اختیارات اور وسائل کے مطابق بھرپورکوششیں کررہی ہے تاہم ضرورت اس امرکی ہے کہ صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کو مخالفت برائے مخالفت کی روش ترک کرتے ہوئے صوبے کے حقوق کیلئے متحد ہوجاناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :