لوڈشیڈنگ پر عوام صبرکریں، وزیراعظم نے یہ مشورہ اپنے بھائی کو کیوں نہ دیا؟،ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد سے خوفزدہ حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کی،ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے 7 فیصد ،اراکین کی تنخواہوں میں 33فیصد اضافہ زیادتی ہے
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی کی پارٹی عہدیداروں سے گفتگو
بدھ 1 جولائی 2015 22:14
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد سے خوفزدہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کی سمری مسترد کی ۔اب حکمران عوام پر ظلم کرنے سے پہلے 100بار سوچیں گے ۔گذشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ پر صبر کا مشورہ دینے والے وزیراعظم نے یہ مشورہ اپنے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف کو کیوں نہیں دیا تھا جو پولیس کی نفری کے ساتھ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور توڑ پھوڑ کرتے رہے؟ اور مینار پاکستان میں دستی پنکھے لے کر لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا ڈرامہ کرتے رہے اور عوام کو مشتعل کرتے رہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکمران مراعات یافتہ طبقہ نے 19 کروڑ عوام کے حقوق سلب کررکھے ہیں۔(جاری ہے)
غریب ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے 7فیصد جبکہ مراعات یافتہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 33فیصد اضافہ اس کی تازہ ترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 33فیصد اضافہ کیا جائے۔ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کی ممکنہ بغاوت سے بچنے کیلئے وزیراعظم نے ریاستی وسائل ،لالچی اراکین پارلیمنٹ میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ،اس حوالے سے جو ہر ٹاؤن لاہور میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا تجربہ اسلام آباد میں بھی دہرانے کا فیصلہ کیا جا رہاہے۔
وفاقی حکومت زرعی تحقیق کیلئے مختص زمین کو ہاؤسنگ سوسائٹی میں تبدیل کر کے اپنے حاشیہ بردار اراکین اسمبلی میں کوڑیوں کے بھاؤ بانٹنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران سرکاری اراضی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں تبدیل کر کے اربوں کی دہاڑیاں لگارہے ہیں۔ وفاقی حکومت زرعی تحقیق کیلئے مختص زمین کو کاروباری مقاصد کیلئے استعمال کرنے سے باز رہے ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ بھی اس لوٹ مار کا نوٹس لے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور، مال روڈ کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے لئے نوگو ایریا قرار دے دیا گیا
-
اے این ایف کی انسداد منشیات کارروائیاں ، 60 کلوگرام منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیض آباد دھرنا لاہور سے شروع ہوا ،تمام ایجنسیوں کی متفقہ رائے تھی لاہور میں روکا تو ہلاکتیں ہونگی‘ رانا ثنا اللہ
-
فیصل آباد، تا جر کو اغوا کے بعد تشدد کر کے قتل کر د یا گیا، پولیس نے نعش قبضے میں لے کر ملزما ن کی تلا ش شروع کر دی
-
پاکستان کے تیسرے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد میں امن وامان کی صورتحال خراب ہو گئی
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.