جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی ، ایک شخص جاں بحق، درجنوں افراد بے ہوش

بدھ 1 جولائی 2015 22:15

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی ، بلوچستان کا ایک رہائشی گرمی لگنے کے باعث ہلاک، درجنوں افراد بے ہوش ، بجلی کو لوڈشیڈنگ نے جیل کے قیدیوں اور ہسپتال میں مریضوں کو جینا محال کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بدھ کے روز گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافہ رہا، شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے شہری سخت پریشان رہے ، جبکہ ویگن اڈے پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والا ایک شخص محمد ملوک گرمی لگنے اوردم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا، جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو گرمی میں شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے ، ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی اور سول ہسپتال میں داخل مریضوں کو شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے دوگنے عذاب میں مبتلا کردیا ہے ،قیدی بجلی بند ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں ، جبکہ شہر میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :