پشین میں لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،لیویز اہلکارجاں بحق ایک، اہلکار زخمی

بدھ 1 جولائی 2015 22:21

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) پشین میں لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ لیویز دفعدارجاں بحق ایک اہلکار زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق بدھ کے روز ضلع پشین میں بادیز ئی لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے لیویزدفعدارنور محمد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ شاہ محمد زخمی ہوگیا ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیاجہاں پر نور محمد کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جبکہ ذخمی کو کوئٹہ سول ہسپتال ریفرر کردیا گیا لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کریں۔

متعلقہ عنوان :