سول اسپتال کو نجی ادارے کے حوالے کرنے کے فیصلے کے حق میں بدین میں سول سوسائٹی کے نمائندوں کا مظاہرہ

بدھ 1 جولائی 2015 22:24

بدین( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) سول اسپتال کو نجی ادارے کے حوالے کرنے کے فیصلے کے حق میں بدین میں سول سوسائٹی کے نمائندوں کا مظاہرہ، حکومت کی جانب سے کیئے گئے فیصلے پر اعتماد کا اظہا۔

(جاری ہے)

بدین شہر میں سول اسپتال کی نئی بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے کیئے گئے فیصلے کے مطابق نئی بلڈنگ کو ایک نجی ادارے انڈس کے حوالے کیاجائے گااس فیصلے کے خلاف سول اسپتال بدین میں پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر تنظیموں کی جانب سے گذشتہ کئی دنوں سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ روز بدین پریس کلب کے سامنے سول سوسائٹی کے نمائندوں، شاہد جوکھیو، غلام رسول سومرو، کرمی قاضی، وفا جوکھیو، ایڈوکیٹ رام کولہی، امیر بخش سومرو، حاجی گھانچی، شفیع دل، نور سومرو اور دیگر کی جانب سے بدین سول اسپتال کو انڈس انتظامیہ کے سپرد کرنے کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں شریک رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور انڈس انتظامیہ کو بدین میں خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سول اسپتال کا اسٹاف عادی ہوچکا ہے گھر میں بیٹھ کر تنخواہیں کھانے کا جب کہ سول اسپتال میں کوئی بھی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں ہوتی ، انہوں نے کہا کہ سول اسپتال کی نئی بلڈنگ انڈس انتظامیہ کے حوالے کرنے سے شہر کے لوگوں کو حیدرآباد یا کراچی نہیں جانا پڑے گا جبکہ اس اسپتال میں عوام کو بنیادی سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی،انہوں نے مزید کہا کہ جلد سے جلد اسپتال کو نئی بلڈنگ میں شفٹ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :