سماجی تنظیم ایل ایس او کی جانب سے مختلف دیہات میں صاف پانی کی اسکیموں کاانعقاد کیا گیا

بدھ 1 جولائی 2015 22:25

بدین( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) سماجی تنظیم ایل ایس او کی جانب سے مختلف دیہات میں صاف پانی کی اسکیموں کاانعقاد کیا گیا، جبکہ 27دیہات کو ODFبھی کیا گیا جہاں پر لوگوں کو بیت الخلاء کی سہولیات موجود نہیں تھیں وہاں پر اب گاؤں کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بیت الخلاء کو بنا کر استعمال کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار سماجی تنظیم لوکل سپورٹ آرگنائیزیشن یوسی محمد خان بھرگھڑی کے چیرمین محمدیعقوب ہالیپوٹہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں مزید کہا کہ LSOکی جانب سے 700خواتین کو بنا ویاج کے لون بھی دیا جائے گا اور طلباء کو اسکالرشپ بھی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :