میا ں چنوں، پرائم منسٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہنر مند بننے والے 91طالب علم 3ماہ سے وظیفہ سے محروم

بدھ 1 جولائی 2015 22:32

میا ں چنوں( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پرائم منسٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہنر مند بننے والے 91طالب علم 3ماہ سے وظیفہ سے محروم ،اگر وظیفہ کے پیسے نہیں دینے تھے تو ہم سے جھوٹے وعدے کیوں کئے گئے،طلباء تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹر سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے ساتھ انہیں ماہا نہ 2000روپے کا وظیفہ دینے کا وعدہ گیا تھا،،،جس پر 91طلباء نے اس پروگرام کے تحت ہنر مند بننے جس میں آٹو کیڈ ،ویلڈر اور دیگر ہنر شامل ہیں میں داخلہ لیا، طلباء جوکہ دو دراز علاقوں سے اپنے جیب سے پیسے لگا کر کورس ٹیو ٹا کالج میاں چنو ں میں آتے تھے کو تین ماہ گزرنے پر ایک روپے بھی نہیں ملا،جس پر طلباء شدید پریشانی کاشکا ر ہیں ،رابطہ کرنے پر پروجیکٹ منیجر نے بتایا کہ 91طلباء کورسسز کر رہے ہیں،ایک دو دن میں انکو وظیفہ مل جائے گا،جس کی ٹوٹل رقم پانچ لاکھ 46ہزار روپے بنتی ہے،طلباء نے بتایا کہ ہم بہت دو دراز کے علاقوں سے بہت مشکل میں اپنی جیب سے کرایا لگاکر آتے ہیں تاکہ ہمیں یہاں سے ماہانہ وظیفہ ملے اور ہم ساتھ ہی ہنر بھی حاصل کرلیں ،لیکن تین ماہ گزر گئے ہیں ،ابھی تک ہمیں ایک روپے بھی نہیں ملا،جب کہ پراجیکٹ منیجر کہتا ہے اوپر ہیڈ آفس سے پیسے نہیں آئے،اگر ہیڈ آفس میں رابطہ کیا جائے تو وہ کہتے ہیں پیسے بھیج دیئے گئے ہیں،ہمیں یہ سمجھ نہیں آرہی اگر ہمیں وظیفہ کے پیسے نہیں دینے تھے تو پھر ہم سے جھوٹے وعدے کیوں کئے گئے،جبکہ یہ پرگرام صرف ہم جیسے غربا کیلئے ہے،وزیر اعظم پاکستان کو چاہیے کہ وہ فوری طو پر اس صورت حال کا نوٹس لیں۔