عارف والا ، شدید گر می سے جوڈیشنل حوالات میں قیدی و ہیڈ کا نسٹیبل سمیت درجنو ں افراد بے ہوش

بدھ 1 جولائی 2015 22:34

عارف والا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) عارف والا میں شدید گر می سے جوڈیشنل حوالات میں قیدی و ڈیوٹی پر موجود ہیڈ کا نسٹیبل سمیت گر د ونواح میں درجنو ں افراد بے ہوش۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہنے سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق عارف والا اور گردونواح میں گرمی کی جاری شدید لہر سے ساہیوال جیل سے پیشی کے لئے آنے والا حوالا تی گرمی کی تاب نہ لاتے ہوئے جوڈیشنل حوالات میں بے ہوش ہو گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈیوٹی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل خالد نامی سن سٹروگ کی وجہ سے بے ہو ش ہو کر گر پڑا دونوں کو فوری طور پر مقامی HTQپہنچایا گیا ۔ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں کو ہوش آنے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ ممبر جیل ریفارمر کمیٹی ساہیوال مس نازیہ ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ حبس و شدید گرمی و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے روزہ داروں کو افطاری، تراویح و سحری کے وقت شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کے نمازوں کے دوران لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :