رمضان بازاروں کی چیکنگ ، غفلت پر مارکیٹ کمیٹی پتوکی کا انسپکٹر معطل، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو نوٹس جاری
وزیرزراعت فرخ جاوید کے پتوکی ، بھائی پھیرو اور چونیاں رمضان بازاروں کے دورے،ناقص کارکردگی پرافسروں کیخلاف کارروائی صوبائی وزیر مجتبی شجاع الرحمن کی لاہورمیں شادباغ، وحدت کالونی، ندیم شہیدروڈ اور دیگر رمضان بازاروں میں چیکنگ وزیرکوآپریٹواقبال چنڑ کے رمضان بازاروں کے دورے، سٹالز پرنرخ نامے نمایاں آویزاں کرنے کی ہدایت پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی رمضان بازاروں میں چیکنگ،اشیائے خوردونوش کے معیار کا جائزہ
بدھ 1 جولائی 2015 22:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے نرخ ، معیار اور رسدکی فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے وزراء کے اچانک دورے جاری ہیں-رمضان بازاروں میں خریداری کے لئے آنے والے بزرگ شہریوں اور خواتین کی سہولت کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، کم وزن تولنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی جاری ہے جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں مختلف رمضان بازاروں کے اچانک دورے کرکے اشیائے خوردونوش کی چیکنگ کررہی ہیں اور غیرمعیاری و مضرصحت اشیاء کوموقع پر تلف کردیا جاتا ہے- صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے پتوکی رمضان بازار کے اچانک دورے کے دوران ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی کو معطل کردیا اور ڈیوٹی سے غیرحاضر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو شوکاز نوٹس جاری کروادیا-وزیر زراعت نے سٹالز پرجا کر پھلوں، سبزیوں ، گرین چینل شاپس اوردیگراشیائے خوردونوش کے معیار اور نرخ کا جائزہ لیا- صوبائی وزیر نے خریداری کے لئے آنے والے شہریوں سے اشیائے صرف کے بارے میں دریافت کیا-صوبائی وزیر نے بھائی پھیرو اور چونیاں کے رمضان بازاروں کے اچانک دورے کئے اورصفائی کا انتظام بہتر کرنے کی ہدایت کی -صوبائی وزیر نے اشیائے خوردونوش کے یکساں نرخ مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی- صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن مجتبی شجاع الرحمن نے لاہور میں شاد باغ، وحدت کالونی ، ندیم شہید روڈ اور دیگر رمضان بازاروں کے اچانک دورے کئے اور خریداری کے لئے آنے والے شہریوں سے رمضان بازار کے اقدامات اور اشیائے صرف کے بارے میں دریافت کیا - انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں یوٹیلٹی سٹورز کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں -صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے مختلف رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور سٹالز پر نرخنامے نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی-صوبائی وزیر نے گوشت کی کوالٹی کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی-
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.