پاکستانی دہشتگرد گروپوں نے سالانہ امرناتھ یاترا کو نشانہ بنانے کیلئے خودکش حملہ آور روانہ کردیئے ہیں،بھارتی خفیہ اداروں کا الزام

بدھ 1 جولائی 2015 22:37

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) بھارتی انٹیلی جنس اداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی دہشتگرد گروپس نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں سالانہ امرناتھ یاترا کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے جس کیلئے انھوں نے خودکش حملہ آور جموں وکشمیر روانہ کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ مرکزی اور جموں وکشمیر میں حکومت کو زائرین کی سیکورٹی کے خدشات سے آگاہ کردیا گیا ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے سرحد پار سے داخل ہونے والے دہشتگرد گروپوں جن میں لشکر طیبہ شامل ہے کی تلاش کیلئے 7500 اہلکاروں کے ساتھ آپریشن شیوا شروع کردیا ہے ۔زائرین کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔اس سے قبل بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بھی سری نگر میں زائرین کی سیکورٹی کا جائزہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :