دورہ پاکستان معمول کا حصہ ہے ،وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کی تیاری کیلئے آئی ہوں، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

بدھ 1 جولائی 2015 22:37

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم کے ستمبر میں دورہ اقوام متحدہ کی تفصیلات طے کرنے کے لیے پاکستان آئی ہیں۔ بدھ کوبرطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ان کا دورہ پاکستان معمول کا حصہ ہے۔’وزیراعظم کے ستمبر میں متوقع دورہ اقوام متحدہ کی تفصیلات کو حتمی شکل دینا بھی میرے ایجنڈے میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر نے اس سوال پر کہ کیا پاکستان را کی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے پر غور کر رہا ہے، کہا کہ اس معاملے کا ان کے دورہ پاکستان سے تعلق نہیں ہے۔’میں معمول کی مشاورت کے لیے پاکستان آئی ہوں۔ اس سال اقوام متحدہ کی70ویں سالگرہ کی تقریبات ہو رہی ہیں اور میں اس موقعے پر وزیراعظم کی ملاقاتوں کی تفصیلات طے کرنے میں مصروف ہوں۔‘ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اس سال اقوام متحدہ کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات ہیں اور اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کی متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :