ہمارا اولین ہدف ایک ہی ہے امن اور سلامتی کو معاشرے میں عام کیاجائے ‘ پروفیسر جامعتہ الازہر ڈاکٹر یوسف عامر

ہمارا ادارہ کسی حکومت کے ماتحت نہیں ہے ،ادارے کا مقصد مکالمہ ہے تاکہ انسان ہر معاشرے میں محفوظ ہوجائے اگر حکومت پاکستان فتوے کے اختیار کا درست تعین کرلے تو بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں ‘ علامہ طاہر اشرفی

بدھ 1 جولائی 2015 22:42

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) جامعۃ الازہرمصر کے رہنماپروفیسر ڈاکٹر یوسف عامر نے کہاہے کہ انسانیت کی ترقی ہم سب کا ہدف ہونا چاہیے ،ہمارا اولین ہدف ایک ہی ہے امن اور سلامتی کو معاشرے میں عام کیاجائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام پاکستان اورعالم اسلام کی موجودہ صورتحال پر’’امن سیمینار‘‘ سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔

سیمینار کی قیادت پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ افغانستان ،عراق میں جو کچھ ہواانسانیت اس کی اجازت نہیں دیتی حالت جنگ میں ہمیں بے جان درخت کو نقصان پہنچانے سے روکا گیاہے توپھر انسانی جان کو نقصان پہنچانا مسلمانوں کی فطرت کے خلاف ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم نے مجلس علمائے مسلمین کافورم تشکیل دیاکہ علماء سے فائدہ اٹھانا چاہیے اس فورم میں تمام مسالک کے لوگ شامل ہیں جنکا مقصدانسان کو انسانیت کاپیغام دینا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اپنے بچوں کو رواداری کے اصول وضوابط پر تربیت فراہم کرنا ہمارا اہداف ہے ۔انہوں نے واضح کیاکہ ہمارا ادارہ کسی حکومت کے ماتحت نہیں ہے اس ادارے کا مقصد مکالمے پر زور دیتے ہیں تاکہ انسان ہر معاشرے میں محفوظ ہوجائے ۔پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ جامعتہ الازہر کے علماء اور پاکستان علماء کونسل کا اہداف مشترکہ ہے کہ عالم اسلام کو دہشت گردی اور انتہاپسندی کے داغ سے بچایاجائے ۔

انہوں نے کہاکہ علماء کی ایسی کونسل وجود میں آئی ہے جو مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار اداکرئے گی ۔پاکستان علماء کونسل اس ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کرئے گی ۔انہوں نے کہاکہ فتوے کا اختیار ہر کسی کو نہیں ہے اگر حکومت پاکستان فتوے کے اختیار کا درست تعین کرلے تو بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔بشپ آف لاہور سبطین شا نے مصر کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان علماء کونسل امن کونسل بنتی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ رمضان امن اور محبت کا پیغام لیکر آیاہے ۔

پادری کھوکھر نے کہاکہ ہم مصر کی قدر کرتے ہیں ہم رواداری ،امن اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان علماء کونسل کے ساتھ کھڑے ہیں ۔اس مو قع پر مولانا ایوب صفدر،مولانا عبد الحمید وٹو،مولانا محمد امجد،مولانا شبیر احمد عثمانی،بشپ سبطین شاہ،فادر جیمز چنن،پادری عمانویل کھوکھر،مولانا غلام اﷲ،مولانا محمد مشتاق لاہوری،مولانا ذکاء الرحمن،مولانا رسال الدین آزاد،قاری عبد الحکیم اطہر،مولانا اسلام الدین ودیگربھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :