Live Updates

وارڈن پر تشدد کے الزام میں عمران خان کے بھانجوں کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج

دونوں نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر تلخ کلامی کے بعد وارڈن پر تشدد کیا ،یونیفارم بھی پھاڑ دی

بدھ 1 جولائی 2015 22:42

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) ٹریفک وارڈ ن پر تشدد کے الزام میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے دوبھانجوں کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ٹریفک وارڈن شکیل نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر عمران خان کے بھانجوں کو روکا جس پر دونوں نے تلخ کلامی کے بعد تشدد کر کے ٹریفک وارڈن کو زخمی کر دیا اور یونیفارم بھی پھاڑ دیا ۔ ٹریفک وارڈن کی کال چلانے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور عمران خان کے بھانجوں اور ٹریفک وارڈن کو تھانہ ریس کورس لایا گیا جہاں وارڈن شکیل کی درخواست پر عمران خان کے بھانجوں عظیم اور عبد اﷲ کے خلاف دفعہ 147،149،353،506اور 186کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :