کراچی کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار محکمہ تعلیم کے 7افسران کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا

بدھ 1 جولائی 2015 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) کراچی کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار محکمہ تعلیم کے 7افسران کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے ریماند مکمل ہونے پر محکمہ تعلیم کے افسران ڈائریٹر ایجوکیشن منصور مرزا ،ایڈیشنل ڈائریکٹر سلیم خان ،سابق ڈائریکٹر کمپیوٹر سیکشن محمد امین ،ڈپٹی دائریکٹر رضی الرحمان ،کلرک احسن ،نوید اے ڈی او محمد مظہر اور بینک افسر علیم قادری کو جودیشل مجسٹریٹ 6 ملیر کی عدالت میں ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا جہاں عدالت نے ملزمان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ملزمان کو جعلی بنک اکاونٹ اور کروڑوں روپے کی خورد بورد کے الزام میں ایف آئی انے گرفتار کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :