سانحہ صفورا میں گرفتار ملزم سعد عزیز کی اہل خانہ سے ملاقات کے حوالے سے پراسیکٹر جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل سے جواب طلب

بدھ 1 جولائی 2015 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ صفورا میں گرفتار ملزم سعد عزیز کے والد عبدالعزیز نے درخواست دائر کی تھی کہ سعد عزیز سے ملاقات نہیں کرائی جارہی جبکہ اس سے وکیل اور قانونی مشاور ت کرنے اور پولیس بھی انہیں ہراساں کررہی ہے پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور قیمتی سامان اپنے ہمراہ لے گئی ہے جس پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کیا جائے۔

(جاری ہے)

درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی دوران سماعت پولیس نے اپنی رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف 22ایف آئی درج ہیں جن میں سے 5مقدمات میں ملزم کی شناخت بھی ہوچکی ہے عدالت نے حکومت کی جانب سے جواب نہ آنے پر پراسیکوٹر جنرل سندھ اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے سات جولائی تک جواب طلب کرلیا ہے ۔