ایم کیو ایم الیکشن سیل کے رکن عمیر صدیقی کا رینجرز اہلکار کیس میں شناخت پریڈ کرانے سے انکار

بدھ 1 جولائی 2015 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) مبینہ ٹاون پولیس نے ملزم عمیر صدیقی جو کہ ایم کیو ایم الیکشن سیل کا رکن ہے کو دوہزار دس میں لانس نائیک شوکت قتل کیس میں شناخت پریڈ کرانے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ ایست 16نگارام مہیسانی کی عدالت میں پیش کیاجہاں عدالت نے ملزم کی شناخت پریڈ کرانے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو دو روز سے لایا جارہا ے لیکن جوڈیشل مجسٹریٹ نے اس کی شناخت پریڈ نہیں کرائی لہذا اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے رجوع کیا جائے گا۔