مچھ سنٹرل جیل سے رہائی پانے والے قیدی کو فائرنگ کر کہ ہلاک کردیا گیا

مقتول کو2008میں قتل کی سزا سنائی گئی تھی ، رہا ہونے والاساتھی قیدی جان بچانے میں کامیاب

بدھ 1 جولائی 2015 22:47

مچھ) اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء (مچھ سنٹرل جیل سے رہائی پانے والے قیدی کو فائرنگ کر کہ ہلاک کردیا گیا مقتول کو2008میں قتل کی سزا سنائی گئی تھی رہا ہونے والاساتھی قیدی جان بچانے میں کامیاب تفصیلات کیمطابق بدھ کے روز سینٹرل جیل مچھ سے رہا ہونے والے قیدی حاجی عبدالقادروالد عبداﷲ اچکزئی سکنہ چمن کو کوئٹہ روڑ پر زمیندار ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کہ ہلاک کردیا جبکہ رہا ہونے والے دوسرے قیدی گاڑی سے چھلانگ لگاکر جان بچانے میں کامیاب ہوگیا عینی شاہدین ممتاز اور عبداﷲ کے مطابق مقتول نے رہائی پانے کے بعد اپنی جان کو خطرہ ظاہر کیا اور سیکورٹی کیلئے درخواست کی لیکن شنوائی نہ ہوئی بعدازاں جیل کے باہر کھڑی 2Dکار میں محمد نعیم نامی شخص نے مقتول کو بیحد اصرار کے بٹھایا جبکہ عبدالہادی نامی دوسرا رہائی پانے والا قیدی دوسری گاڑی میں سوار ہوگیا سبی کوئٹہ قومی شاہراہ پر زمیندار ہوٹل مچھ کے قریب عبدالقادرکو گولیاں مار کر گاڑی سے پھینک دیا گیا جبکہ دوسری گاڑی میں سوار عبدالہادی نے گاڑی سے چھلانگ لگادی اور پہاڑوں میں بھاگنے میں کامیاب ہوگیا مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکہ قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے نعش کو سول ہسپتال مچھ لایا گیا میڈیکل آفیسر زاہد حسین نے نعش کا معائنہ کیا اور موت کی تصدیق کی اسموقع پر DSPپولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :