سعودی شہزادے نے اپنی 32 ارب ڈالر کی تمام دولت عطیہ کردی

muhammad ali محمد علی بدھ 1 جولائی 2015 22:50

سعودی شہزادے نے اپنی 32 ارب ڈالر کی تمام دولت عطیہ کردی
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1 جولائی 2015 ء) سعودی شہزادے نے اپنی 32 ارب ڈالر کی تمام دولت عطیہ کرکے انوکھی مثال قائم کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے امیر ترین شخص اور شاہی خاندان کے رکن شہزادہ ولید بن طلال نے اپنی 32 ارب ڈالرز کی تمام دولت آنے والے برسوں میں فلاحی منصوبوں کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

شہزادہ ولید کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے عطیہ کی جانے والی دولت سے مسلم اور غیر مسلم ممالک کی مستحق عوام مستفید ہوں گے جبکہ اس رقم کو بین الثقافتی ہم آہنگی، امراض کے خاتمے، پسماندہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی، یتیم خانوں اور اسکولوں کی تعمیر، ڈیزاسٹر ریلیف اور خواتین کی ترقی جیسے مقاصد کے لیے خرچ کیا جائے گا۔

شہزادہ ولید کی دولت میں رواں برس 3.4 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے اور وہ اپنے 32 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ اس وقت دنیا کے 20 ویں امیر ترین فرد ہیں۔

متعلقہ عنوان :