وزیراعظم محمد نواز شریف کی زرمبادلہ کے ذخائر میں ہونے والے تاریخی اضافے پر وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار اور پوری قوم کو مبارکباد

بدھ 1 جولائی 2015 22:55

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ زرمبادلہ کے ذخائر میں ہونے والے تاریخی اضافے پر وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار کے ساتھ ساتھ پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔بدھ کو ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 18 ارب 50 کروڑ ڈالر تک بڑھ گئے ہیں جو ملکی تاریخ کا ریکارڈ ہے۔