اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیخلاف ایم این ایے اسد عمر اور دیگر افراد کی دائر درخواستیں خارج کردیں

بدھ 1 جولائی 2015 22:55

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی اسد عمر اور دیگر افراد کی جانب سے دائر درخواستیں خارج کردیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے پہلے سے محفوظ فیصلے کو سناتے ہوئے تمام درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ۔عدالت نے اپنی مختصر فیصلے حکم دیا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے لہذا ہائی کورٹ اس پر کوئی فیصلہ جاری نہیں کر سکتا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے بدھ کو تمام درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔