مسلم لیگ (ن) میں کسی جعلساز کیلئے کوئی جگہ نہیں ،چوہدری اشرف گجر

بدھ 1 جولائی 2015 22:55

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) شکایات سیل کے کنوئینر اور مرکزی رہنماء چوہدری محمد اشرف گجر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قائد اعظم کے نظریات کی محافظ جماعت ہے اور کسی بھی جعلساز کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد کے شہریوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

چوہدری محمد اشرف گجرکو اسلام آباد کے شہریوں نے چند لوگوں کے نام دیئے جن کی زیرِ سرپرستی رشتہ داروں نیز اْن کے فرنٹ مینوں کی جانب سے دھوکہ دہی اور فراڈ سے قیمتی جائیدادوں اور عمر بھر کی پونجی سے محروم کرنے کی شکایت کرتے ہوئے کروڑوں روپے فراڈ کی بابت کئی ایف ،آئی آرز ( FIRs)کی نقول فراہم کیں۔ چوہدری محمد اشرف گوجر ایڈووکیٹ نے متاثرین کو یقین دلایا کہ مسلم لیگ ن اسلام آباد میں لینڈ مافیا، قبضہ گروپوں، پراپرٹی مافیا، ڈرگ مافیا اور مجرمانہ ذہن رکھنے والے عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں سے استدعا کی ہے کہ اگر مسلم لیگ ن اسلام آباد کے کسی ضلعی یا سٹی عہدیدار، اْس کے رشتہ دار یا فرنٹ مین کی جانب سے دھوکہ دہی یا فراڈ کی شکایت پیدا ہو تو مکمل تفصیلات اور دستاویزی ثبوتوں کیساتھ ”چوہدری محمد اشرف گوجر ایڈووکیٹ(کنوئینر مسلم لیگ ن شکایت سیل) ، -7مسلم بلاک، ضلع کچہری، F-8مرکز، اسلام آباد“ کے پتہ پر لکھیں یا رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :