آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا ،لاہور ڈویژن سمیت ملک کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 1 جولائی 2015 22:56

لاہور ۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) محکمہ موسمیات کے ماہرین نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگاتاہم لاہور ڈویڑن سمیت بہاولپور، راولپنڈی، ملتان، ڈی جی خان، گوجرانوالہ اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، ڑوب، بہاولپور ڈویڑن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔

علاوہ ازیں رواں ہفتہ کے دوران جنوبی پنجاب ، بالائی سندھ، سبی اور مکران ڈویڑن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 - 47 ڈگری سنٹی گریڈ ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاتاہم راولپنڈی، فیصل آباد، مالاکنڈ، کوئٹہ، ڑوب ڈویڑن ،کشمیر اور بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش ڑوب میں 48ملی میٹر جبکہ راولاکوٹ09 ، کوٹلی،بارکھان 06، مری، شورکوٹ 03، دیر اور کاکول میں02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دالبندین، سبی،تربت، شہید بینظیرآباد ، دادو ، موہنجوداڑو 43، لاڑکانہ، بہاولنگر، پڈعیدن، سکھر میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :