بہارہ کہو ہاؤسنگ سکیم کاتنازعہ نیب کی ثالثی میں حل کرلیا جائے گا، ایف جی ای ایچ ایف

بدھ 1 جولائی 2015 22:59

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ بہارہ کہو ہاؤسنگ سکیم کاتنازعہ نیب کی ثالثی میں حل کرلیا جائے گا۔ ایف جی ای ایچ ایف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فاؤنڈیشن نے 2009 ء میں میسرزگرین ٹری لمیٹڈ سے تین ہزار کنال زمین 3254 پلاٹس بنانے کیلئے خریدی۔

(جاری ہے)

حکام نے کہا کہ میسرز نیسپاک نے بہارہ کہو کا سروے کیا اور ایک رپورٹ جمع کرائی کہ مجوزہ تعداد میں پلاٹوں کیلئے مزید800 کنال ہموار زمین کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی مداخلت سے تمام حل طلب معاملات حل کرلئے جائیں گے جبکہ میسرز گرین ٹری لمیٹڈ نے فوری طور پر کام شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وفاقی ملازمین کیلئے خوشخبری ہے جو کئی سالوں سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :