وزیر اعظم کا انتہائی مختصر اور خاموش دورہ اہلیان کراچی کیلئے مایوس کن تھا،سینیٹر شاہی سید

رسمی دورہ مصائب زدہ شہریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ،بارہ سو سے زائد افراد کی ہلاکتوں کے بعد بھی کراچی کیلئے وزیر اعظم کوئی اعلان کرنے سے قاصر رہے، صدر اے این پی سندھ

بدھ 1 جولائی 2015 22:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا دورہ کراچی سے شہریوں کو مایوسی ہوئی رسمی دورہ مصائب زدہ شہریوں کے زخموں پر ر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ہم سمجھ رہے تھے کہ وزیر اعظم کراچی میں ہلاکتوں کے ذمہ داران خلاف اقدامات کا اعلان کریں گے طویل تاخیر کے بعد ہی سہی دورے میں شہریوں کے مسائل کی کمی کے کسی اقدام کا اعلان نہیں کیا گیا طویل تاخیر کے بعد بھی دورے میں شہریوں کے مسائل کی کمی کے کسی اقدام کا اعلان نہیں کیا گیا ہم امید کررہے تھے کہ وزیر اعظم ہیٹ اسٹروک سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے امداد کا اعلان کریں گے شہر میں جاری لوڈ شیڈنگ اور پانی کے بحران کے حل کی طرف اقدامات کا اعلان کریں گے،باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر نے مذید کہا کہ وزیر اعظم کے دورے سے شہریوں پر مایوسیوں کے سائے مذید گہرے ہوگئے وزیر اعظم کے دورے میں دلچسپی کا شائبہ تک موجود نا تھا وزیر اعظم پاکستان کے رسمی دورے سے کراچی سے بیزاری کا تاثر ابھرمرکزی بارہ سو سے زائد افراد کی ہلاکتوں کے بعد بھی کراچی کے لیے وزیر اعظم کوئی اعلان کرنے سے قاصر رہے وزیر اعظم کا انتہائی مختصر اور خاموش دورہ اہلیان کراچی کے لیے بہت مایوس کن تھا صوبائی حکومت سے پہلے ہی شہری مایوس ہوچکے ہیں صوبائی وزر زمینی حقائق کے ادراک کے بجائے صرف زبانی جمع خرچ سے کا م چلارہے ہیں صوبائی حکومتیں انتہائی سنگین حالات میں بھی چشم پوشی سے کام لے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :