عراق، جون میں1,466 افراد ہلاک ہوئے،اقوام متحدہ

بدھ 1 جولائی 2015 23:03

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) اقوام متحدہ کے مطابق جون کے دوران عراق میں رونما ہونے والے مختلف پرتشدد واقعات کے نتیجے میں ایک ہزار چار سو چھیاسٹھ افراد ہلاک ہوئے۔ عالمی ادارے نے بتایا کہ گزشتہ برس ستمبر کے بعد ایک ماہ کے دوران پہلی مرتبہ اتنی زیادہ ہلاکتیں نوٹ کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انتہا پسند گروہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجووٴں کے خلاف کارروائی کے دوران عراقی فورسز کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں آٹھ سو عراقی فوجی اور حکومت نواز جنگجو بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ خونریزی بغداد میں ہوئی، جہاں اس ماہ کے دوران 324 افراد ہلاک جبکہ ساڑھے چھ سو زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :