چوہدری نثارعلی خان نے بول ٹی وی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا طریقہ کار وضع کرنے کے لئے ایف آئی اے کو ہدایت جاری کر دی

سیکرٹری کراچی کلب کا گورنرسندھ کی جانب سے عامل صحافیوں کے مالی مشکلات حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لینے اور بول ٹی کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ وفاقی وزیر داخلہ کے سامنے اٹھا نے پرشکریہ

بدھ 1 جولائی 2015 23:05

چوہدری نثارعلی خان نے بول ٹی وی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اے ایچ خانزادہ نے وفاقی وزیر داخلہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ گورنر سندھ کی طرف سے توجہ دلانے پروفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے بول ٹی وی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا طریقہ کار وضع کرنے کے لئے ایف آئی اے کو ہدایت جاری کر دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی کراچی آمد پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بول ٹی وی کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ اٹھایا اور بتایا کہ 2000سے زائد ملازمین ماہانہ تنخواہوں سے محروم ہیں ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے فوری طور پر ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات کو طلب کیا اور بول ٹی وی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

شاہد حیات نے یقین دلایا کہ وہ تمام معاملات ایگزیکٹ کے اکاؤنٹس کا جائزہ لے کر بتا سکیں گے کہ کس اکاؤنٹ سے ملازمین کو تنخواہ ادا کی جا سکتی ہے ۔ بول ٹی وی کے ماہانہ تنخواہوں سے محروم ملازمین کا معاملہ کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اے ایچ خانزادہ اور مشاورتی کمیٹی کے رکن آصف محمود نے گزشتہ روز گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے سامنے اٹھا یا تھا اور تعاون کی درخواست کی تھی ، دریں اثناء کراچی پریس کلب کے سیکرٹری نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

عامل صحافیوں کے مالی مشکلات حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لی اور بول ٹی کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے سامنے اٹھا یا۔ اے ایچ خانزادہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایف آئی اے جلد از جلد بول ٹی وی کے ملازمین کی مشکلات حل کرنے کیلئے طریقہ وضع کر گے ۔

متعلقہ عنوان :