آپریشن ضرب عضب کو ملک و دین دشمن دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہنا چاہیئے،مجلس وحدت مسلمین

بصورت دیگر عوام پاکستان کا افواج پاکستان سے اعتماد اُٹھ جائے گا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا افطار ڈنڑ سے خطاب

بدھ 1 جولائی 2015 23:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کو ملک و دین دشمن دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہنا چاہیئے، بصورت دیگر عوام پاکستان کا افواج پاکستان سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے ولادت امام حسنؓ کی مناسبت سے کیتھولک گراؤنڈ کراچی میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سیکڑوں کارکنوں سمیت علامہ امین شہیدی ، علامہ نثار قلندی، علامہ صادق جعفری، علامہ احسان دانش، علامہ مبشر حسن،حسن ہاشمی ،علامہ محمد علی ،علی حسین نقوی سمیت دیگرا کابرین سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد افطار ڈنر کی پر وقار تقریب میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ حکمرانوں نے سابقہ تمام کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔گرمی ولوڈ شیڈنگ سے مرنے والے بارہ سو افراد کی اموات کی زمہ دار وفاقی و صوبائی حکومت پر عائدہوتی ہے ۔اگر عوام نے ان غاصب حکمرانوں کو بھر منتخب کیا تو اس سے بڑے بحرانون کیلئے تیار ہوجائیں ۔

حکمران حق حکمرانی کھو چکے عوام ان کے خلاف آٹھ کرڑیں ہوں ۔سکیورٹی ادارے اگر اپنا حقیقیکردار ادا کرتے تو آج اس ملک میں سانحہ کوئٹہ،پشاور،لاہور سمیت سانحہ مادل ٹاؤن جیسے المناک سانحات نہیں ہوتے ۔وفاقی حکومت و ریاستی ادارے کالعدم جماعتوں کی پورے ملک میں سر پرستی کر رہی ہے۔ملک کسی ریاستی ادارے کی نہیں عوام کی ملکیت ہے حکمران و ریاستی ادارے اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ عوام ان کے خلاف اُٹھی تو ان کا اقتدار میں بیٹھنا مشکل ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :