معروف ہوسٹ شائستہ لودھی نے دوبارہ ٹیلی وژن سکرین کا رخ کرنے کا ارادہ کرلیا

muhammad ali محمد علی بدھ 1 جولائی 2015 23:17

معروف ہوسٹ شائستہ لودھی نے دوبارہ ٹیلی وژن سکرین کا رخ کرنے کا ارادہ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1 جولائی 2015 ء) معروف ہوسٹ شائستہ لودھی نے دوبارہ ٹیلی وژن سکرین کا رخ کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق معروف ہوسٹ شائستہ لودھی نے حال ہی میں شادی کے رشتے میں بندھنے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے ٹیلی وژن سکرین کا رخ کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

شائستہ لودھی جیو ٹیلی وژن پر مارننگ شو کی میزبانی کی ذمہ داری انجام دیں گی اور اس سلسلے میں معاملات طے کیے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل شائستہ لودھی اپنے مارننگ شو میں مبینہ طور پر گستاخانہ مواد کے نشر کیے جانے کے باعث شدید تنازعات اور تنقید کی زد میں آگئی تھیں جس کے باعث انہین ملک چھوڑ کر جانا پڑا تھا۔