لاہور،ایلیٹ فورس کے جوانوں نے مغوی اہل خانہ کو بازیاب کرا کے ملزم کو گرفتا ر کر لیا ،ملزم نے رقم کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر پانچ گھنٹے سے زائد وقت تک اپنی بہن اور تین بھانجوں کو گن پوائنٹ پر یر غمال بنا ئے رکھا

بدھ 1 جولائی 2015 23:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔1 جولائی۔2015ء) واپڈا ٹاؤن میں ایلیٹ فورس کے جوانوں نے مغوی اہل خانہ کو بازیاب کرا کے ملزم کو گرفتا ر کر لیا ،ملزم نے رقم کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر پانچ گھنٹے سے زائد وقت تک اپنی بہن اور تین بھانجوں کو گن پوائنٹ پر یر غمال بنا ئے رکھا ۔ بتایا گیا ہے کہ واپڈا ٹاؤن کے جی تھری بلاک میں ملزم صغیر نے اپنی بہن اور بہنوئی اے ایس آئی عبد القیوم سے رقم کا مطالبہ کیا اور تکرار کے بعد اچانک اسلحہ کے زور پر اپنی بہن اور بھانجو ں کو کمرے میں بند کر کے یر غمال بنا لیا ۔

اس دوران اے ایس آئی عبد القیوم وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا جس نے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزم کی طرف سے یرغما ل بنائے گئے اہل خانہ کو کسی نقصان کے اندیشے کی غرض سے کارروائی کی بجائے ملزم سے مذاکرات کئے گئے لیکن ملزم بضد رہا کہ پولیس موقع سے چلی جائے ۔

(جاری ہے)

اس دوران ملزم کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب بھی یر غمال بنائے گئے افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے رہے لیکن ملزم اپنی مطالبے پر ڈٹا رہا ۔

رات گئے ایس پی سی آئی عمر ورک سمیت دیگر پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے ملزم صغیر کو گرفتارکر کے یرغما ل اہل خانہ کو بازیاب کرا لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم صغیر کا ذہنی درست نہیں اور وہ اس سے قبل بھی رقم کا مطالبہ کر چکا ہے ۔پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :