ہر سال ٹیکس گزاروں کی تعداد میں ایک لاکھ اضافے کا ہدف مل گیا ہے ‘ چیئرمین ایف بی آر

بدھ 1 جولائی 2015 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1 جولائی۔2015ء) چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے کہا ہے کہ مالی سال 2014-2015 کا 99 فیصد ہدف حاصل کرلیا ہے، حکومت نے ہرسال ٹیکس گزاروں کی تعداد میں ایک لاکھ اضافے کا ہدف دیا ہے، 2013 میں ٹیکس گزاروں کی تعداد 7 لاکھ تھی، اب ٹیکس گزاروں کی تعداد 9لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق رعایتی ایس آر اوز ختم کرنے کا سلسلہ 2سال سے جاری ہے، گزشتہ برس103 ارب روپے کی رعایتیں ختم کیں، 2015-2016 میں 120 ارب کی رعایتیں ختم کریں گے، رعایتی ایس آر اوز جاری کرنے کا اختیار ایف بی آر سے واپس لے لیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :