لاہور : آٹھویں جماعت کی کتاب میں پانچ صوبوں کے نقشے چھاپنے کے‌خلاف درخواست کی سماعت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جولائی 2015 11:03

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) : آٹھویں جماعت کی کتاب میں 5 صوبوں کے نقشے چھاپنے کے خلاف سماعت ہوئی، سماعت کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری سکول کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کر لیا. سیشن کورٹ نے سی سی پی او لاہور سے 7 جولائی کو جواب طلب کر لیا. یاد رہے کہ آٹھویں جماعت کی کتاب میں ہزارہ کو بطور صوبہ بنا کر نقشہ چھاپہ گیا تھا.

متعلقہ عنوان :