Live Updates

لاہور : وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ، صاف پانی پروجیکٹ میں پیش رفت کا جائزہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جولائی 2015 11:20

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے لیے صاف پانی پروجیکٹ کے منصوبے میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا.

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پینے کے صاف پانی ہر شہری کا حق ہے اور یہ حق پنجاب حکومت عوام کو فراہم کرے گی. شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ 3 سال میں دیہی علاقوں کے 4 کروڑ افراد کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا جبکہ رواں مالی سال میں صاف پانی پروجیکٹ کے لیے 11 ارب روپے لاگت آئے گی.

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات