فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کاپریمئیر پاکستان میں رکھا تو ضرور جاوٴں گا‘سلمان خان

جمعرات 2 جولائی 2015 11:24

فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کاپریمئیر پاکستان میں رکھا تو ضرور جاوٴں گا‘سلمان ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان میں ”بجرنگی بھائی جان“ نمائش کے لیے پیش کی گئی تو وہ پریمیئر پر پاکستان ضرور آئیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستانی عوام ابھی اس بات پر ہی فکرمند ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے پس منظر میں بننے والی سلمان خان کی نئی فلم’ ’بجرنگی بھائی جان“ کیا پاکستانی سینما گھروں کی زینت بن سکے گی؟ اب ایک اور سوال لوگوں کے ذہنوں میں گردش کررہا ہے کہ کیا سلمان خان پاکستان آئیں گے؟بالی وڈ ہنگامہ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے اداکار سلمان خان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی فلم کا پریمئیر پاکستان میں ہوا تو وہ سب سے پہلے پاکستان آکر اپنی فلم کو پروموٹ کریں گے۔

کرینہ کپور بھی فلم میں اہم کردار ادا کریں گی-سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس فلم میں ایک گیت گانا چاہتے تھے اور وہ ایک گانا ضرور گائیں گے۔سلمان کا کہنا تھا کہ ایسا ان کے ساتھ پہلی مرتبہ ہوا تھا کہ گلسرین کے استعمال کے بغیر فلم کے متعدد مناظر پر انہیں رونا آگیا۔فلم ”بجرنگی بھائی جان“ اس سال عید پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :