چیریٹی میچ ، ایک ہاتھ میں آئسکریم پکڑے گلین میکسویل نے دوسرے سے کیچ تھام لیا

جمعرات 2 جولائی 2015 11:27

چیریٹی میچ ، ایک ہاتھ میں آئسکریم پکڑے گلین میکسویل نے دوسرے سے کیچ ..

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 2 جولائی۔2015ء) انگلینڈ میں ایک چیریٹی میچ کے دوران آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل آئسکریم کے مزے بھی لیتے رہے اور ایک ہاتھ سے کیچ تھام کر سب کو حیران بھی کر دیا ۔

(جاری ہے)

باؤنڈری پر فیلڈنگ کے دوران جب گیند ان کی جانب آئی تو انھوں نے ایک ہاتھ سے ہی کیچ تھام لیا،ان کے دوسرے ہاتھ میں آئس کریم تھی، اس پرفارمنس پر آؤٹ ہونے والے بیٹسمین ایڈ کلیٹن نے بھی داد دی۔یہ میچ یارک شائر اور ایک مقامی ویلج کلب بارڈسلیلی کے درمیان کھیلا گیا تھا ۔