اسلام آباد : سپریم کورٹ میں انتخابی عذر داریوں سے متعلق کیس کی سماعت ، با بر اعوان کی عدم حاضری پر عدالت کا اظہار برہمی، جرمانہ عائد کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جولائی 2015 11:31

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) : سپریم کورٹ میں انتخابی عذر داریوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں بابر اعوان کے معاون وکیل پیش ہوئے، معاون وکیل کا کہنا تھا کہ بابر اعوان ہائی کورٹ میں مقدمے کی سماعت میں مصروف ہیں جس پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس ثاقب نثار نے بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ میں مصروف ہیں اور سپریم کورٹ نہیں آسکتے، اگر ایسا ہی رہا تو کیس کو ڈٍس مٍس کر دیا جائے گا، بابر اعوان کے وکیل نے استدعا کی کہ ایسا ہر گز نہ کیا جائے بابر اعوان ایک وقفے کے بعد عدالت میں پیش ہو جائیں گے جس پر عدالت نے عدم حاضرے پر بابر اعوان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا.