Live Updates

لاہور میں ٹریفک وارڈن سے جھگڑا، عمران خان کے دو بھانجے گرفتار

جمعرات 2 جولائی 2015 11:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) مال روڈ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ٹریفک وارڈن نے عمران خان کے قریبی عزیز اعظم اور عبداللہ کو روکا تو کچھ دیر تکرار کے بعد دونوں لڑکوں نے وارڈن پر تشدد شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

جس پر وارڈن نے پولیس کو اطلاع کر دی جس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لڑکوں کو ریس کورس تھانے لے گئی۔ وارڈن کا کہنا تھا کہ دونوں لڑکوں نے سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چوک کراس کیا جس پر انکو روکا تو انہوں نے کچھ دیر تکرار کے بعد اس پر تشدد شروع کر دیا۔ شکیل نے تھانہ ریس کورس میں درخواست دی جس پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :