وفاقی دارالحکومت سمیت بیشتر علاقوں میں بارش برس پڑی، گرمی جاتی رہی، موسم خوشگوار

جمعرات 2 جولائی 2015 11:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، خوشگوار موسم میں گرمی میں لوڈشیڈنگ کے ستائے روزہ داروں نے سکھ کا سانس لیا ،موسلا دھار بارش سے کئی علاقے زیرآب آگئے ، پانی گھروں میں داخل ہونے سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب اورخیبرپختونخواسمیت اسلام آباد، فاٹا اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ،، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، سرگودھا،کوئٹہ ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے جنوبی (سندھ، بلوچستان ) علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا جبکہ ملک کے شمالی علاقوں (گلگت بلتستان) میں موسم خشک رہیے گا۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، بہاولپور،ڈی جی خان، پشاور،کوہاٹ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالا کنڈ، ہزارہ،ژوب، کوئٹہ ڈویژن اورکشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش رحیم یارخان میں 55ملی میٹر جبکہ پشاور (سٹی) 40، چراٹ 38، اسلام آباد(گولڑہ 59، بوکڑہ 30،زیروپوائینٹ24، سیدپور21)، پشاور(ائیرپورٹ)31،راولپنڈی(چکلالہ31،شمس آباد 23)، خان پور21، ڈی جی خان، کوہاٹ19، راولاکوٹ 18، پارہ چنار17، بارکھان10، بہاولپور(سٹی)08، کاکول،ژوب، بہاولپور(ائیرپورٹ)، مالم جبہ05، مری ، دیر03 اور بہاولنگر میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دالبندین، سبی،تربت، شہید بینظیرآباد ، دادو ، موہنجوداڑو 43، لاڑکانہ، بہاولنگر، پڈعیدن، سکھر میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پشاور میں جباہ سہیل آباد، ونی سرائے پل، آبشار کالونی، ورسک روڈ اور گلبرگ میں پانی گھروں میں داخل ہونے سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :