اسلام آباد میں پاک فوج کے قیام کی مدت میں ایک بار پھر تین ماہ کی توسیع کر دی گئی

جمعرات 2 جولائی 2015 11:47

اسلام آباد میں پاک فوج کے قیام کی مدت میں ایک بار پھر تین ماہ کی توسیع ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی2015ء)اسلام آباد میں پاک فوج کے قیام کی مدت میں ایک بار پھر تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ، پاک فوج کے جوان اب پندرہ ستمبر تک ریڈ زون میں واقع اہم اور حساس عمارتوں کی سیکورٹی کی ذمہ داری ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

اگست میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے لانگ مارچ اور دھرنوں کے باعث سیکورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں پاک فوج کو طلب کیا ۔

ریڈ زون میں واقع پارلیمنٹ ، ایوان صدر ،وزیر اعظم ہائوس سمیت اہم سرکاری اور حساس عمارتوں کی سیکورٹی پاک فوج کے حوالے کر دی گئی ۔ پاک فوج ابتدائی طور پر تین ماہ کے لیے بلائی گئی تھی تاہم دھرنے کی طوالت اور دہشت گردی کے خطرات کے باعث پاک فوج کے قیام کی مدت بڑھائی جاتی رہی ۔ پندرہ جولائی کو ختم ہونے والی مدت میں اب حکومت کی جانب سے پندرہ ستمبر تک مزید توسیع کر دی گئی ہے۔