شام میں ’دولت اسلامیہ‘ پر بمباری کی اجازت دی جائے ،برطا نو ی وزیر دفاع

جمعرات 2 جولائی 2015 11:49

لند ن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) برطانیہ کے وزیر دفاع مائیکل فیلننے پارلیمنٹ سے شام میں دعش کو نشانہ بنانے کی اجازت مانگنے کا عندیہ دیدیا ۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق برطانوی فضائیہ ستمبر سے عراق میں ’دولت اسلامیہ‘ کے اہداف پر بمباری کر رہی ہے لیکن وزیر دفاع اب پارلیمنٹ کو شام میں بھی ان کے اہداف کو نشانہ بنائے جانے پر غور کرنے کا کہیں گے۔

وزیر دفاع پارلیمنٹ سے کہیں گے کہ ایسا کرنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے لیکن ایسا اس وقت تک نہیں کیا جائے گا جب تک ایوان نمائندگان اس کی اجازت نہ دے دیں۔وہ اس بات کا بھی عندیہ دیں گے کہ دہشت کارروائیاں جیسے کہ تیونس کے شہر سوس میں کی گئی کے پیچھے شام میں ’دولت اسلامیہ‘ کے ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے مقررہ اہداف پر بمباری کرنے کے لیے 2013 میں اجازت مانگی تھی لیکن ان کو اس میں ناکامی ہوئی تھی۔

برطانوی پارلیمنٹ نے عراق میں شدت پسندوں کے اہداف پر بمباری کی اجازت پچھلے سال دی تھی۔ تاہم اس وقت پارلیمنٹ سے شام میں اہداف پر بمباری کے حوالے سے نہیں پوچھا گیا تھا۔بی بی سی کا کہنا ہے کہ حکومت ایک بار پھر شام پر ووٹ میں شکست کھانے کے لیے تیار نہیں ہیں اور ایسا صرف اس لیے کیا جا رہا ہے کہ کیونکہ ان کو لیبر جماعت سے یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :