چین کے شمالی صوبے جیلن میں بس پل سے گر گئی، 11سیاح ہلاک

جمعرات 2 جولائی 2015 11:49

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) چین کے شمالی صوبے جیلن میں بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں 11سیاح ہلاک ہو گئے،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین میں سیاحوں سے بھری بس پْل سے نیچے جاگری جس سے 10 غیر ملکی سیاحوں سمیت 11 سیاح ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثہ چین کے شمالی صوبے جیلن کے شہر جیان میں پیش آیا جہاں سیاحوں سے بھری بس پْل سے نیچے جاگری۔ بس میں جنوبی کوریا کے 26 اور دو مقامی سیاح سوار تھے، حادثے میں 10 کورئین اور ایک چینی سیاح ہلاک ہوا، جبکہ زخمی ہونے والے سیاحوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے حکام نیحادثے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :