وزیر اعظم نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) لاڑکانہ کے صدرکی ملا قا ت

جمعرات 2 جولائی 2015 11:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) لاڑکانہ کے صدر بابو سرفراز جتوئی نے ملاقات کی ہے جس میں لاڑکانہ کے مسائل اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق جمعرات کے روز مسلم لیگ (ن) لاڑکانہ کے صدر بابو سرفراز جتوئی نے وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف سے یہاں ملاقات کی ہے اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی بھی موجود تھے ترجمان کے مطابق ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال لاڑکانہ میں پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے بابو سرفراز جتوئی کو لاڑکانہ میں پارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط کرنے ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ہمیں لاڑکانہ سمیت پورے سندھ کی ترقی عزیز ہے آپ لاڑکانہ کے مسائل کی نشاندہی کریں مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اس موقع پر بابو سرفراز جتوئی نے لاڑکانہ میں پارٹی کی تنظیم اور لاڑکانہ میں ترقیاتی منصوبوں پر وزیر اعظم سے تبادلہ خیال کیا اور مزید مسائل کی نشاندہی بھی کی ہے ۔