فیفا ویمن ورلڈ کپ،برطانوی دفاعی کھلاڑی کی غلطی نے ٹیم کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 2 جولائی 2015 11:57

فیفا ویمن ورلڈ کپ،برطانوی دفاعی کھلاڑی کی غلطی نے ٹیم کو ٹائٹل کی دوڑ ..

مونٹریال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 2 جولائی۔2015ء)فیفا ویمن ورلڈ کپ 2015ء میں جاپان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں برطانوی کھلاڑی کی جانب سے میچ کے آخری لمحات میں گیند اپنے ہی کورٹ میں ڈالنے کے نتیجے میں انگلینڈکا پہلی بار ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور ہوگیا ہے۔ مونٹریال کے اولمپک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے 33ویں منٹ میں جاپانی کھلاڑی آیا میاما نے پنلٹی سپاٹ سے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی تاہم پہلے ہاف کے اختتام سے 5منٹ قبل برطانوی مڈفیلڈر فارا ولیمز نے پنلٹی سپاٹ سے گول کرکے مقابلہ 1-1گول سے برابر کر دیا۔

(جاری ہے)

کھیل کے دوسرے ہاف میں انگلینڈ کی ٹیم نے جاپانی گول پر کئی تابڑ توڑ حملے کیے تاہم وہ گول کر نے میں ناکام رہے۔ میچ کے ایکسٹرا ٹائم کے دوسرے منٹ میں برطانوی دفاعی کھلاڑی لارا بیسٹ نے اپنی ڈی میں آیا کراس روکنے کی کوشش کی تاہم ان کی اس کوشش کے نتیجے میں گیند گول کیپر کیرن بارڈ سلے کو پچھاڑتے ہوئے ان کے اپنے ہی گول میں چلا گیا اور یوں انگلینڈ کا تاریخ میں پہلی مرتبہ ویمن ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ اس فتح کے جاپانی ٹیم اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے اتوار کو وینکوور کے بی سی پلیس سٹیڈیم میں امریکہ کا مقابلہ کرے گی۔