نکول کِڈمین اور جولیا رابرٹس کی نئی فلم” سیکرٹ اِن دیئر آئیز” کا ٹریلر جاری

جمعرات 2 جولائی 2015 12:20

نکول کِڈمین اور جولیا رابرٹس کی نئی فلم” سیکرٹ اِن دیئر آئیز” کا ٹریلر ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)ہالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارنکول کِڈمین اور جولیا رابرٹس کی نئی مسٹری ڈرامہ فلم” سیکرٹ اِن دیئر آئیز” کا پہلا ٹریلر جاری، تھرلرفلم23 اکتوبر سے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ہالی وڈ کی صفِ اول کی اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکارائیں نکول کِڈمین اور جولیارابرٹس کی نئی مسٹری ڈرامہ فلم ” سیکرٹ اِن دیئر آئیز” کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیلی رے کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز تھرلر فلم کی کہانی امریکی خفیہ ایجنسی میں فرائض سر انجام دیتے ایسے میاں بیوی کے گِرد گھوم رہی ہے جن کی بیٹی کو بڑی بے دردی سے قتل کر دیا جاتا ہے تاہم تیر ہ برس تک چھان بین کے بعد بلا آخریہ افسران قاتل کی کھوج لگانے میں کامیاب ہو ہی جاتے ہیں۔امریکہ کے نامور ناول نگار Eduardoکے ناول سے ماخوذاس کرائم تھرلر کو مارک جانسن نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں نکول کِڈمین اور جولیا رابرٹس سمیت چیویٹل ایجی فور، مائیکل کیلے اور جوئی کول شامل ہیں۔مسٹری ، کرائم ، ایکشن اور سسپنس کا مکس تڑکا لئے یہ فلم رواں سال 23 اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔