پیکو کے بعد، دپیکا پڈوکون کو بنگالی فلموں کی آفرز

جمعرات 2 جولائی 2015 12:20

پیکو کے بعد، دپیکا پڈوکون کو بنگالی فلموں کی آفرز

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)پیکو میں میک اپ سے عاری اداکاری نے دپیکا پدوکون کی کامیابی کو اور بڑھا دیا ہے اور اب خبر یہی ہے کہ انہیں بنگالی زبان کی مووی کی بھی پیش کش ہوگئی ہے۔پیکو میں چنائے گرل کا کردار تھا بنگالی لڑکی کا جس کا لب و لہجہ سب کے دلوں میں گھر کر گیا۔

(جاری ہے)

یہ تو سبھی کو پتا ہے کہ دپیکا نے اس کردار کے لیے باقاعدہ بنگالی زبان سیکھنے کی تربیت حاصل کی جس کا پھل انہیں فلم کی سپر ڈوپر کامیابی کی صورت میں ملا ۔بالی وڈ میڈیا میں یہ خبر گردش میں ہے کہ اب کئی بنگلہ ڈائریکٹرز انہیں مووی میں کاسٹ کرنے کے لیے بے چین ہیں اور ان میں نامی گرامی ڈائریکٹر بھی ہیں۔ چنائے گرل نے کردی ہاں تو ان کا کیرئیر پھر ایک نئے موڑ میں ہوجائے گا داخل ۔