Live Updates

لاہور : پی ٹی آئی رہنما عارف علوی نے سوشل میڈیا پر 35پنکچر کے الزام پر معافی مانگ لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جولائی 2015 12:24

لاہور : پی ٹی آئی رہنما عارف علوی نے سوشل میڈیا پر  35پنکچر کے الزام پر ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) : پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی نے35 پنکچر کا الزام عائد کرنے پر معافی مانگ لی، عارف علوی کا کہنا تھا کہ افواہوں اور غلط اطلاعات پر یقین نہیں کرنا چاہئیے تھا، 35 پنکچر کا الزام بغیر تصدیق کے لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے الزام لگایا پھر معافی مانگ لی غلطی ہو گئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نجم سیٹھی نے غلطی تسلیم کرنے پر عارف علوی کو اپنے ٹویٹر پیغام میں شکریہ کہا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین نے بھی اس بات کی وضاحت کی تھی کہ یہ الزام افواہوں کی بنا پر لگایا گیا تھا۔ تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے کی جانے والی یہ پہلی با ضابطہ معذرت ہے جو پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کے ٹویٹ کی شکل میں سامنے آئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات