معذور افراد خصوصی تو جہ کے مستحق ہیں ان کو قو می ادارہ میں شا مل کر کے رو زگا ر فراہم کر ناپنجا ب حکو مت کا احسن اقدام ہے ،سا بق امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلما ن سرور

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 2 جولائی 2015 12:25

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) معذور افراد خصوصی تو جہ کے مستحق ہیں ان کو قو می ادارہ میں شا مل کر کے رو زگا ر فراہم کر ناپنجا ب حکو مت کا احسن اقدام ہے حکو مت ملک کو بحرانوں سے نکال کر تر قی کی شا ہر اہ پر گا مز ن کر نے کیلئے اقدا ما ت اٹھا رہی ہے انڈیا اسرا ئیل اور دیگر دشمن مما لک پا کستا ن کو خطے میں ایشین ٹا ئیگر بننے سے رو کنے کے لئے سر تو ڑ کو ششیں ور سا زشیں کر رہے ہیں جو کسی صور ت کا میاب نہیں ہو نگی آ ئندہ تین سالو ں میں حکومت لو ڈشیڈ نگ ،بے رو ز گا ری اور پا ک آ رمی کے سا تھ مل کر دہشتگر دی جیسی لعنت سے پا کستا ن کو پا ک کر دیں گے ان خیا لا ت کا اظہا ر سا بق امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلما ن سرور نے وزیر اعلیٰ پنجا ب کی خصو صی ہدا یت پر معذور نو جو انو ں کو ٹی ایم اے میں مستقل ملا ز مت کے آ ر ڈ ر دینے کی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا تقریب کا اہتمامم ٹی ایم اور سردار آ فتا ب احمد خا ن نے کیا، اس مو قع پر ٹی ایم او سردار آفتا ب احمد نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب کی ہدا یت پر پنجا ب حکو مت نے معذور افر اد کے لئے 3فیصد سے کو ٹہ بڑھا کر 5فیصد کیا اس مو قع پر شیخ سلما ن سرور نے ٹی ایم او کے ہمر اہ دو ٹیو ب ویل آ پر یٹر اور تین وا ٹر کیریر معذور نو جوا ن سید محمد شہریا ر نقوی منیر احمد ،محمد شہبا ز ،محمد سہیل اور محمد جہا نزیب کو مستقل نو کر ی کے ورک آ رڈر دئیے ۔