حکومت کو چاہیے کہ وہ کراچی میں بلا شرکت غیر ے اقتدار کے مزے لوٹنے والی بھتہ خور اور فاشسٹ گروہ پر لگنے والے الزامات کی حقیقی معنوں میں تحقیق کرواکر اسے کیفر کردار تک پہنچائے ، امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک اقبال خان

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 2 جولائی 2015 12:27

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) حکومت کو چاہیے کہ وہ کراچی میں بلا شرکت غیر ے اقتدار کے مزے لوٹنے والی بھتہ خور اور فاشسٹ گروہ پر لگنے والے الزامات کی حقیقی معنوں میں تحقیق کرواکر اسے کیفر کردار تک پہنچائے غیر ملکی سرمائے اور غیر ملکی تعاون سے وطن عزیز کے خلاف اقدامات سے صرف نظر نہیں کیا جاسکتا ،کراچی منی پاکستان ہے ،پانی اور بجلی کے مسائل کا حل ممکن ہے اخلاص اور دیانتداری کی ضرورت ہے وزیر اعظم نواز شریف کے چاہیے کہ وہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی تجاویز کو عملی جامہ پہنائیں وفاقی کابینہ کا اجلاس کراچی میں منعقد کریں اور کراچی میں بیٹھ کر کراچی کے مسائل پر گفتگوشنید اور غور وفکر کر کے حل کریں ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک اقبال خان ،ضلعی سیکرٹری جنرل میاں محمد جنید اور ضلع سیاسی کمیٹی کے صدر و نائب امیر ضلع سردار امجد علی خان نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا ، امیر ضلع اقبال خان نے کہا کہ نام نہاد حکمرانوں نے عوام کو دیا ہی کیا ہے سوائے قرضوں کے اور کونسی سہولت دی ہے کرپشن اور مالی بے ضابطگیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں کوئی پر سان حال نہیں کراچی جیسا شہر بنیادی انسانی ضرورتوں سے محروم ہے 1200سے زائد افراد گرمی ،حبس ،لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جاں بحق ہوجاتے ہیں حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ،کراچی کی صورت حال کے ذمہ دار اقتدار کے مزے لوٹنے والے حکمران ہیں اگر کالا باغ ڈیم بن جاتا تو لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوتی بلکہ اس کی نوبت ہی نہ آتی ،بیان کے آخر میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی والے ہمارے بھائی ہیں ان کی تکا لیف کا ازالہ کیا جائے اورا نہیں فوری طور پر بنیادی انسانی ضروریات کی کمی کو دور کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :